ریاستی اداروں پر الزامات، سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے مقدمے میں عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی برقرار رکھا۔

سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Check Also

ایل پی جی 550 روپےفی کلو میں فروخت ہونے لگی

ملتان: جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ضلعی انتظامیہ کی مبینہ آشیرباد سے اوگرا کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *