بلوچستان میں قتل کیے گئے پنجاب کے 5 مزدوروں کے گھروں میں کہرام، اہلخانہ انصاف کے منتظر

بلوچستان میں قتل کیے گئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کے گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی، جبکہ اہلِ خانہ اپنے پیاروں کی میتوں کے منتظر ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے دو، نارووال کا ایک اور سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے دو مزدور شامل ہیں۔

مقتولین میں خان پور کے بلال غنی بھی شامل ہیں، جن کی شہادت سے اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ بلال غنی اپنے پیچھے تین سالہ بیٹی چھوڑ گئے ہیں، جو اپنے والد کی واپسی کی منتظر ہے۔

نارووال سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ محسن علی بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ وہ سات بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے اور صرف 15 روز قبل روزگار کی تلاش میں اپنے خاندان کی کفالت کے لیے بلوچستان گئے تھے۔

دیگر مقتولین میں پسرور کے حسن اور قدیر جبکہ خان پور کے محمد بلال شامل ہیں۔

اہلِ خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ملک بھر میں مزدوروں، خصوصاً دوسرے صوبوں میں روزگار کے لیے جانے والے محنت کشوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Check Also

کراچی: پولیس کے تعاقب پر انڈین گٹکے سے بھری کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی

کراچی: کیماڑی کے علاقے میں پولیس کے تعاقب پر انڈین گٹکے سے بھری کار بے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *