کینیڈا میں لگنے والی جنگلاتی آگ کے دھوئیں نے نیویارک اور نیو جرسی کی فضاء کو متاثر کر دیا ہے جس کے باعث حکام نے فضائی آلودگی سے متعلق صحت کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر جانے اور سخت جسمانی سرگرمیوں سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ Wildlife
اسی دوران 19 جولائی کو اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کا فائنل نیو یارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جہاں 80 ہزار سے زائد شائقین کی آمد متوقع ہے۔
اگرچہ اس وقت فائنل کے انعقاد میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم دھند آلود موسم نے خدشات ضرور بڑھا دیے ہیں۔
اسپین کی ٹیم بدھ کو نیو جرسی پہنچنے کے بعد جمعرات کو کھلے میدان میں معمول کے مطابق پریکٹس کرتی رہی جبکہ ارجنٹینا کی ٹیم جمعہ کو نیو جرسی میں تربیتی سیشن کرے گی۔
ادھر نیشنل ویمنز ساکر لیگ کے ایک میچ میں خراب فضائی معیار کے باعث ہر ہاف میں اضافی وقفے دیے گئے، جبکہ بعض کھلاڑیوں نے ایسی صورتحال میں میچ کرانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب شکاگو میں میجر لیگ ساکر کا ایک میچ فضائی آلودگی کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو بارش کے باعث فضائی معیار میں بہتری آنے کی توقع ہے۔
THE PUBLIC POST