پیٹرول اور ڈیزل کے بعدجیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ، فضائی سفر مزید مہنگا

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کمرشل طیاروں کے ایندھن ’جیٹ فیول‘ کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

جیٹ فیول کی قیمت میں اس بڑے اضافے کے بعد ائیرلائنز کی جانب سے ہوائی سفر مزید مہنگا کیے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جیٹ فیول مہنگا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 53 روپے 58 پیسے اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے جس سے ملکی سطح پر ہوائی ایندھن کی لاگت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Check Also

انیقہ معراج مس ورلڈ 2026ء مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار

مس ورلڈ پاکستان 2026ء کا تاج پہننے والی انیقہ معراج پہلی بار مس ورلڈ مقابلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *