پنجاب میں دو سال کےاندر بڑا ظلم ہوا، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی ہم شیرہ علیمہ خان نے کہا کہ اچھی بات ہے پی ٹی آئی کے سارے پارلیمینٹیرینز اکٹھے لاہور گئے۔

راولپنڈی میں گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا لاہور کا اجلاس پنجاب کیلئے حوصلہ افزاء ہے، پنجاب میں دو سال کے اندر بڑا ظلم ہوا۔

علیمہ خان نے کہا کہ لاہور میں جو اجلاس ہوا اس کو سراہنا چاہیے، ہم نے ہی کہا تھا سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز پنجاب میں یکجہتی دکھائیں گے، انھوں نے کہا ہم سب لاہور کے ایونٹ کو سراہتے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا پنجاب کی قیادت کو نہ بلانے کا ہمیں نہیں پتہ، ہمیں یہ بتایا گیا تھا کہ پارلیمینٹیرینز کا اجلاس ہے، انشاء اللّٰہ سارا کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *