مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی مجموعی صورتحال، معاشی اشاریوں اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد پالیسی ریٹ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے گورنر پریس کانفرنس کے ذریعے مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کریں گے اور شرح سود سے متعلق فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

معاشی ماہرین کی نظریں آج کے اجلاس پر مرکوز ہیں، جہاں مہنگائی، زرمبادلہ کی صورتحال اور عالمی اقتصادی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ مالیاتی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *