کراچی (رپورٹ، وسیم خان) پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس کراچی پریس کلب میں منعقد کیا گیا الیکٹرونک پرنٹ اور سوشل میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی اجلاس کی صدرات پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالوسیع قریشی نے چیئرمین اطہر جاوید صوفی بھی موجود تھے
اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے نئی ممبر شپ کھول دی گئی اور ماہ اگست میں لاسٹ ویک میں الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ نو منتخب باڈی تشکیل دی جاسکے اور جہموری طریقے استعمال کرتے ہوئے ووٹ کے زریعے یہ عمل مکمل ہو صدر عبدالوسیع قریشی اور اطہر جاوید صوفی کا کہنا تھا کہ اس تنظیم کو چالیس سال سے زائد کا عرصے ہوچکا ہے اور ہم نے اس پلیٹ فارم سے لا تعداد ریكارڈ پروگرامز کیے ہیں اس تنظیم سے معروف قد آور فلمی صحافی وابستہ رہے البتہ چند برسوں سے تنظیم اپنا وہ موثر کردار ادا نا کرسکی تاہم اس کمی کا ازالہ ہم آنے والے دنوں میں انشاءﷲ کرینگے اور تنظیم کو مذید فعال کرنے میں اپنا موثر کردار تمام ارکین کی مشاورت سے کرینگے
ہم نے نئی ممبر شپ اور الیکشن کا اعلان کردیا ہے ہمارا آئندہ اجلاس 8اگست کو طلب کیا گیا ہے اس موقع پر اجلاس میں موجود اراکین کی جانب سے تنظیم کو مذید فعال کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئی جن پر عمل درآمد کرنے لیے 8 اگست کو اجلاس طلب کیا گیا ہے
اجلاس میں سینئر صحافی اسلم محمود دہلوی، ناصر خان، ایس ایم شاکر، کرم شاہ، منصور، ذیشان صدیقی ،جی ایم خاصخیلی، مصطفی ملاح، وسیم خان، اشرف میمن، غفران خان، سطان چاکی سومور،مقبول احمد برفت، عابد بشیر، راشد فاطمی، قاسم خان، اکبر ناور، مرزا محبوب عالم، اسلم راجپوت، اور جاوید جیئے جا،نے شرکت کی
اس موقع پر حالیہ وفات پانے والی شخصیات گلوکار جمال اکبر، اداکارخالد نظامی، گلوکار شاہد خان، کامیڈین ضیاء ظریف، اداکار شاہد سچوانی، سلیم الیاس رشدی، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد، اور سینئر ممبر نعیم حبیب کی بھابھی مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی گئی
THE PUBLIC POST