چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کی تاریخی دستاویز ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا ایک اہم ترین سنگ میل اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی دستاویز قرار دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے محفوظ اور مستحکم مستقبل کی ضمانت فراہم کرتا ہے بلکہ اس سے تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔
انہوں نے اس پیشرفت کو عالمی امن کے تناظر میں بھی انتہائی اہم قرار دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اس تاریخی معاہدے کو عملی شکل دینے میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی حکمت عملی اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں یہ دفاعی اتحاد ممکن ہوا جو مستقبل میں خطے کے لیے دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔
THE PUBLIC POST