اسلام آباد: غیر اخلاقی مواد تیار کرنے والا ایک اور کال سینٹر پکڑا گیا، مزید 275 غیرملکی گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے ایک اور مشترکہ چھاپے میں غیر قانونی کال سینٹر چلانے والے 275 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق تمام ملزمان کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین تھری سے گرفتار کیا گیا ہے، غیرملکی ملزمان چین سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، کال سینٹر انتظامیہ غیر اخلاقی مواد کی تیاری میں ملوث پائی گئی، غیر اخلاقی مواد کی تیاری کے لیے غیر ملکی خواتین اور مرد بھرتی کیے گئے تھے۔

ایف آئی اے نے الگ سے چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، این سی سی آئی اے کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

حکام کے مطابق تمام غیر ملکی وزٹ اور بزنس ویزا پر پاکستان آئے تھے، 76غیر ملکیوں کو فوری طور پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ملزمان کا ایگزٹ پرمٹ تیار کرایا جارہا ہے۔

Check Also

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان کردیا۔ ون ڈے ٹرائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *