صدر آصف زرداری کا کیٹی بندر کی ترقی کیلئےمربوط حکمتِ عملی اپنانے کا حکم

کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیٹی بندر کی ترقی کیلئے مربوط حکمتِ عملی اپنانے کا حکم دے دیا۔
اپنے بیان میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ منصوبے کے ساتھ سڑکوں کی قابلِ اعتماد کنیکٹیویٹی، بجلی و پانی کی فراہمی، صنعتی انفراسٹرکچر اور دیگر ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیٹی بندر کو پاکستان کے اضافی میری ٹائم گیٹ وے کے طور پر ترقی دے کر بندرگاہی و لاجسٹک نیٹ ورک کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت نے انڈس ڈیلٹا کے ماحولیاتی تحفظ اور مقامی ماہی گیر برادری کے مفادات و معاش کو ترجیح دینے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ چینی کمپنی CHEC نے کیٹی بندر پورٹ کا تصوراتی ماسٹر پلان پیش کیا، جس کے فیز-I کی ابتدائی انجینئرنگ لاگت تقریباً 522.34 ملین ڈالر بتائی گئی۔

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ایران جائیں گے

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *