ملکی معیشت کیلیے بڑی خوشخبری؛ اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی نوید

ملکی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان کے بحری شعبے میں 6 سے9 ارب ڈالرز کی بڑی سرمایہ کاری کی نوید ہے۔

خلیجی خطے میں بدلتی شپنگ سرگرمیوں کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیاہے۔ پاکستانکی خبریں

وفاقی وزیربرائے بحری امورجنید انور چوہدری کےمطابق پاکستان کو بحری شعبے کے بڑے منصوبوں کے لیے 6 سے9 ارب ڈالرز مالیت کی سرمایہ کاری تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ سرمایہ کاری منصوبوں میں کارگو ٹرمینلز، ایل این جی، آئل اور کنٹینر ٹرمینلز کی تعمیر شامل ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور کے مطابق جغرافیائی اہمیت کے باعث پاکستان کو عارضی متبادل نہیں بلکہ مستقل علاقائی میری ٹائم ہب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال بحری شعبے میں اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث تقریباً 39.6 کروڑ ڈالر کا منافع حاصل کیا ہے۔ پاکستانکی خبریں

جنید انور چوہدری نے کہا کہ نیشنل پورٹس ماسٹر پلان کے تحت بنکرنگ سہولیات، آف ڈاک ٹرمینلز اور اضافی ٹرانس شپمنٹ صلاحیت تیار کی جا رہی ہے۔ ہمارا مقصد صرف جی ڈی پی میں حصہ بڑھانا نہیں بلکہ میری ٹائم سیکٹر کو زرمبادلہ، صنعتی ترقی اور روزگار کا بڑا ذریعہ بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے 2047 تک پاکستان کی میری ٹائم معیشت کو 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

ملکی بحری شعبے میں سرمایہ کاری اور جدید منصوبے پاکستان کو عالمی تجارت، معاشی ترقی اور علاقائی روابط کا مضبوط مرکز بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

Check Also

سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ؛پاکستانی ذخائر کی مالیت 392 ارب روپے بڑھ گئی

کراچی: سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ ہونے سے پاکستانی ذخائر کی مالیت 392 ارب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *