معروف اداکارہ صباء شیخ کلاسک کھیل “ماں” میں اہم کردار ادا کریں گی

کراچی: تھیٹر کی دنیا میں ایک بار پھر جذباتی اور سماجی موضوع پر مبنی ڈرامہ پیش ہونے جارہا ہے ستارہ زیدی پروڈکشن کا نیا کھیل “ماں” 20 ستمبر کو آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جائے گا کھیل کی پروڈیوسر و ڈائریکٹر ستارہ زیدی اور تحریر ایچ اقبال کی ہے اس کھیل میں تھیٹر کے کئی معروف فنکار حصہ لے رہے ہیں-

اس ڈرامے کی سب سے بڑی کشش معروف اداکارہ صباء شیخ کی شمولیت ہے صباء شیخ کراچی تھیٹر اور ٹی وی ڈراموں کی ایک باصلاحیت اور ورسٹائل اداکارہ ہیں تاہم تھیٹر پر موجود لابی سسٹم کے باعث وہ تھیٹر پر بہت کم کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں تھیٹر کے کھیل میں معاوضہ کم اور وقت زیادہ لیا جاتا ہے-

پروڈیوسر و ڈائریکٹر ڈرامے کے بعد اکثر کم بجٹ کا رونا روتے ہیں اسی وجہ سے صباء شیخ سال بھر میں بہت کم تھیٹر پر نظر آتی ہیں اس کے برعکس وہ ٹی وی ڈراموں اور پرائیویٹ سیکٹر کے پروگرامز میں بطور ہوسٹ مصروف رہتی ہیں تھیٹر کے شائقین کے لیے یہ ایک المیہ ہے کہ صباء شیخ جیسی باصلاحیت اداکارہ لابی سسٹم کا شکار ہے

پروڈیوسر و ڈائریکٹر ستارہ زیدی نے اپنے کلاسک کھیل میں صباء شیخ کو ایک طاقتور اور جذباتی کردار کے لیے کاسٹ کیا ہے توقع ہے کہ صباء شیخ اپنے فن سے اس کردار میں حقیقت کا رنگ بھر کر اسے امر کر دیں گی

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *