قائمہ کمیٹی اجلاس، عابد شیرعلی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عابد شیرعلی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ کمیٹی ارکان نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

ثمینہ ممتاز زہری کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں گوجرانوالہ میں آدھی تنخواہ ملنے پر سینیٹری ورکر کی خودکشی کا معاملہ زیرغور آیا، ڈی جی ستھرا پنجاب اورگوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سی ای او ارکان کو مطمئن نہ کرسکے۔

کمیٹی ارکان کی جانب سے سوالات پر سینیٹرعابد شیر علی نے مداخلت کی، عابد شیر علی نے ایمل ولی کو کہا کہ آپ ایس ایچ او نہیں ان کی بات بھی سنیں، جس پر ایمل ولی نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں مجھے روکنے والے، آپ ہمارے باس نہیں ہیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ یہ طریقہ نہیں بات کرنے کا، سینیٹر ایمل ولی نے جواب دیا کہ آپ مجھےبات کرنے کا طریقہ سکھائیں گے؟ آپ بھی مجھ سے اس طرح بات نہ کریں۔

دونوں ارکان میں ہاتھا پائی کی نوبت آتے دیکھ کر چیئرپرسن کمیٹی نے مداخلت کی، سینیٹر ثمینہ ممتاززہری نے دونوں ارکان میں بیچ بچاؤ کرایا۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ سماء نے خودکشی کرنے والے ورکر کا معاملہ اٹھایا ، ستھرا پنجاب کا معاملہ اٹھانے پرسماء ٹی وی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کہا اجلاس میں ستھرا پنجاب کے حکام کمیٹی میں تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ کوشش کریں گے متاثرین کو انصاف ملے اور جنہوں نے غلط کیا اُن کو سزا ملے۔

Check Also

کراچی: ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران فائرنگ، راہگیر اور ملزم زخمی، ڈاکو موبائل فون اور نقدی لیکر فرار

نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پر لوٹ مار کی واردات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *