کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بے ہوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے بھیم پورا میں گٹر کی صفائی کے دوران بے ہوش ہونے والے 2 خاکروب دوران علاج دم توڑ گئے۔
دونوں خاکروب بدھ کی دوپہر گٹر میں کام کے دوران اچانک بے ہوش ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

حالت بگڑنے پر اہل خانہ نے دونوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

جاں بحق خاکروبوں کی شناخت 30 سالہ ونیش اور 30 سالہ اومیش کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی لاشیں نجی اسپتال سے چھیپا سردخانے منتقل کردی گئیں۔

Check Also

کراچی: ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران فائرنگ، راہگیر اور ملزم زخمی، ڈاکو موبائل فون اور نقدی لیکر فرار

نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پر لوٹ مار کی واردات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *