ہانیہ عامر کا گانا ’پابلو‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا،راکھی ساونت کی اچانک انٹری

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شوبز میں تقریباً 10 سال مکمل کرنے کے بعد مداحوں کو شاندار سرپرائز دیتے ہوئے موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ ان کا پہلا پنجابی ہپ ہاپ ریپ گانا ’پابلو‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا، جبکہ گانے کے آخر میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی اچانک انٹری نے مداحوں کو مزید حیران کر دیا۔

’پابلو‘ کو ہانیہ عامر نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے جو ان کے فنکارانہ سفر کا ایک نیا اور بولڈ انداز ہے۔ گانے کا آغاز نرم پیانو دھن سے ہوتا ہے، جس کے بعد پنجابی ریپ کا انداز سامنے آتا ہے۔

گانے میں ہانیہ نے اپنے ناقدین اور ان لوگوں کو جواب دینے کی کوشش کی ہے جو سوشل میڈیا پر ان کی شخصیت، انداز اور زندگی پر تنقید کرتے رہتے ہیں اور انہیں ’جعلی‘ یا ضرورت سے زیادہ محتاط قرار دیتے ہیں۔

ہانیہ نے گانے کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ دوسروں کی باتوں کی پروا کیے بغیر اپنی زندگی خوشی سے گزارنا چاہتی ہیں۔ گانے کے بول میں بھی ناقدین کو اسی انداز میں جواب دیا گیا ہے کہ وہ خوش ہیں جبکہ دوسرے لوگ ان سے جلنے یا بحث کرنے میں مصروف ہیں۔

Check Also

محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے،تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محسن نقوی سے رابطہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *