کراچی: چوری شدہ گاڑیاں برآمد، کاٹھیاواڑی گینگ کے 3ملزمان گرفتار

کراچی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران چوری شدہ گاڑیاں بر آمد کر کے کاٹھیاواڑی گینگ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اینٹی کار لفٹنگ سیل (AVLC) جنوبی کراچی کے حکام کے مطابق برآمد ہونے والی ایک گاڑی درخشاں تھانے کے حدود سے چوری ہوئی تھی۔

گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان کا تعلق کاٹھیاواڑی گینگ سے ہے۔

اے وی ایل سی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران 1 ملزم رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

Check Also

کراچی پورٹ کا لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس اسکور 343 تک پہنچ گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *