پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں پی ٹی آئی کے اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ ہوگیا جس کے مطابق 27 ستمبر کا لانگ مارچ موخر کر کے 5 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان محمود اچکزئی، علامہ ناصر کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔

اس سے قبل سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تحریکِ انصاف لانگ مارچ کے لیے مکمل تیار ہے۔ لانگ مارچ پُرامن ہوگا اور اس میں سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کرے تو لانگ مارچ سے متعلق کچھ فیصلہ ہوسکتا ہے، تاہم اس بار کچھ حاصل کیے بغیر لانگ مارچ ختم نہیں ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں کنٹینرز ہٹا کر راستے کھولنے کی ضرورت نہیں، جہاں راستہ بند ہو گا وہیں دھرنا دیا جائے گا۔

Check Also

کوئٹہ؛ ماں نے چھری کے وار سے دو بچوں کو قتل کر دیا

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں مبینہ طور پر ماں نے چھری کے وار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *