ایشین گیمز کرکٹ فائنل:بھارت کا پاکستان کو جیت کیلیے 212رنز کا ہدف

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دے دیا۔

نشین میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابھیشیک شرما (61)، تلک ورما (ناٹ آؤٹ 51) اور شیوم دوبے (27) کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 211 رنز بنائے۔

کپتان شریاس ایئر 21، ایشان کشن 20، سوریا ونشی 15 اور سنجو سیمسن 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے احمد دانیال اور عرفات منہاس نے 2، 2 جبکہ صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پااکستان ٹیم نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور کئی مواقع ضائع کیے۔

پانچویں اوور میں ابھیشیک شرما اور شریاس ایئر کو مواقع بھی ملے جب صائم ایوب نے تین گیندوں پر دو کیچز ڈراپ کردیے۔

ابھیشیک شرما اور تلک ورما کو رن آؤٹ کرنے کے مواقع بھی ضائع کیے جبکہ مجموعی طور پر 4 کیچز ڈراپ کیے۔

واضح رہے کہ اس بڑے ٹاکرے کے ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست زدہ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

Check Also

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فررسز کی کارروائیوں میں 11دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فررسز کی کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *