نارتھ کراچی سیکٹر سی 11میں بجلی کی طویل بندش سے علاقہ مکین پریشان

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر سی 11 میں بجلی کی فراہمی ایک گھنٹے سے زائد وقت سے معطل ہے جس کے باعث پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اور مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث صبح اسکول، کالج اور یونیورسٹی جانے والے طلبہ جبکہ دفاتر جانے والے افراد بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوسکی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

Check Also

بانی پی ٹی آئی اپنی تقاریر میں طالبان کے دفاتر یہاں کھولنے کی بات کرتے رہے ہیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *