رحمان بابا ایکسپریس حادثہ:ہلاکتوں کی تعداد6ہوگئی، 36زخمی

ملتان میں شیرشاہ پل کے قریب رحمٰن بابا ٹرین کی تمام 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 6 مسافر جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین کراچی سے پشاور جا رہی تھی، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متاثرہ مسافر اپنے سامان کے ساتھ پٹڑی کے کنارے موجود ہیں جبکہ اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہے۔

حکام کی جانب سے زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ریلیف ٹرین بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رحمٰن بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Check Also

میرے پاس کوئی جن نہیں ہے:آمنہ ملک

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان آمنہ ملک نے جنات کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *