ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر،چکی کا آٹا 200 روپے کلو ہوگیا

لاہور،کراچی :ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہرہوگئیں،چکی کا آٹا 200 روپے فی کلوفروخت ہونے لگا جبکہ فائن آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا،روٹی بھی 30 سے 35 روپے تک فروخت ہونے لگی، کمشنر کراچی کے نرخ نامے کے مطابق چکی کے آٹے کی سرکاری قیمت 145 روپے فی کلومقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 200 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے،

جو سرکاری نرخ سے 55 روپے زیادہ ہے،اسی طرح ہول سیل مارکیٹ میں 132 روپے فی کلو مقررہ نرخ والا فائن آٹا 176 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، راشن والا آٹا ہول سیل مارکیٹ میں 161 اور ریٹیل مارکیٹ میں 168 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

دوسری جانب روٹی کی قیمت بھی بڑھ کر 30 سے 35 روپے تک پہنچ گئی ہے,فلور ملز مالکان کی جانب سے سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں قیمتوں کو قابو کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

Check Also

میرے پاس کوئی جن نہیں ہے:آمنہ ملک

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان آمنہ ملک نے جنات کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *