پاک چین پہلی مشترکہ فوجی مشق ’قراقرم 2026‘ سنکیانگ میں جاری ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
چین کےصوبے سنکیانگ کے شہرکورلامیں پاک چین مشترکہ فوجی مشق ’قراقرم2026‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ مشترکہ مشق میں ڈرون آپریشنز،دورانِ حرکت اہداف کی تلاش اور فائرنگ کی خصوصی تربیت شامل ہے۔
پاک چین فوجی مشق میں طویل فاصلے سے نشانہ بازی، مشترکہ کمانڈ اورعملی جنگی مشقوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے انسداد دہشتگردی کے تجربات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔
مشترکہ مشق میں پاک فوج کے جوانوں نے چینی ہتھیاروں کامشاہدہ بھی کیا۔
THE PUBLIC POST