کراچی؛ ذہنی معذور کے ساتھ ڈکیتی کی واردات؛ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی: شہر میں ذہنی معذور نوجوان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ذہنی معذور نوجوان انس عرف انو سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

متاثرہ نوجوان انس عرف انو کے مطابق ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر پر اسلحہ رکھ دیا۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

واردات کے دوران ملزمان نے اسلحے کے زور پر اسے خوف زدہ کیا۔

پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واردات کے بعد ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آچکی ہے۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *