غزہ: جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں سرجن سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔
تازہ ترین کارروائی میں قابض فوج نے خان یونس میں ناصر اسپتال کی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک سرجن سمیت پانچ افراد شہید اور بیس زخمی ہو گئے۔
غزہ کی سول ڈیفنس سروس کے ترجمان محمود باسل کے مطابق، اسرائیلی فوج نے صبح کے وقت جنوبی شہر خان یونس میں واقع ناصر اسپتال کے شعبہ سرجری پر فضائی حملہ کیا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ طبی عملے نے حملے میں شہید ہونے والے سرجن کی شناخت رزق ابو شعیرہ کے نام سے کی ہے۔
واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک ہونے والے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 1600 تک پہنچ گئی ہے۔
THE PUBLIC POST