کراچی کی عوام کےلئے بڑی خوشخبری ‘بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے کے الیکٹرک نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ فروری کے لیے جمع کروائی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سے کراچی کے صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔

Check Also

بھارت کی خوفناک آبی دہشت گردی، دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا

بھارت نے خوفناک آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *