پی ایس ایل 10: فاسٹ بولر احسان اللہ کس بڑی ٹیم کا حصہ بن گئے؟

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ احسان للہ کو ٹیم زلمی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم کا کہنا تھا کہ احسان اللہ دو مہینے سے ہمارے ساتھ موجود اور رابطے میں ہے۔ احسان اللہ پاکستان کے لیے اثاثہ ہیں۔ ان کو سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ احسان اللہ کو پشاور زلمی نے سپلیمینٹری پک میں اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

Check Also

پی ایس ایل؛ حسن علی، وہاب ریاض کا کونسا ریکارڈ توڑنے کے دہانے پر ہیں؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنیوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *