رجب بٹ نے پاکستان واپسی سے متعلق دوٹوک اعلان کردیا

دبئی (پبلک پوسٹ)پاکستان کے معروف اور متنازع یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہیں، اس بار وجہ ہے اُنہوں نے وطن واپسی سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔ دبئی میں قیام پذیر رجب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں اُنہوں نے اپنی حالیہ زندگی، مستقبل کے منصوبوں اور پاکستان واپس آنے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

رجب بٹ نے یوٹیوب کی دنیا میں قدم رکھ کر بہت جلد مقبولیت حاصل کی۔ ان کے فیملی وی لاگز اور بے باک انداز نے جہاں انہیں شہرت دلائی، وہیں کئی بار تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ان پر توہین مذہب کے الزامات بھی عائد کیے گئے جنہوں نے انہیں قانونی مسائل میں الجھا دیا۔

نادر علی کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا، ’انشا اللہ آؤں گا، کیوں نہیں آؤں گا، میرا ملک ہے میں ضرور واپس آؤں گا۔‘ تاہم، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ابھی حالات سازگار نہیں، اور انہیں کچھ ’ہائی کمانڈز‘ سے اجازت درکار ہے۔

توہینِ مذہب کے حوالے سے رجب بٹ کا کہنا تھا،’میں نے ایسا کچھ نہیں کہا یا کیا، مسلمان خاندان سے ہوں، ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔‘ انہوں نے تسلیم کیا کہ اگر کسی کو ان کے الفاظ سے دکھ پہنچا تو وہ اللہ کے گھر بیٹھ کر بھی معذرت کر چکے ہیں، اور اب بھی دل سے معافی مانگتے ہیں۔

Check Also

میمونہ قدوس کا کیرئیر کے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف

اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *