بہن پر تشدد کیوں کیا؟ سالے نے ڈنڈےبرسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا

کراچی:(پبلک پوسٹ )
بہن پر تشدد کیوں کیا؟ سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا

اسپتال میں جاں بحق شخص کی شناخت 24 سالہ شریف اور زخمی کی 25 سالہ سلیم کے نام سے ہوئی، دونوں بھائی ہیں

بہن پر تشدد کرنے پر نالاں سالے نے ڈنڈے برسا کر اپنے بہنوئی کو جان سے مار دیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی کے قریب جھگڑے کے دوران سالے نے ڈنڈوں کے وار سے بہنوئی کو قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کر دیا، جس کے بعد پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔

شرافی گوٹھ کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی رکشا اسٹینڈ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ متوفی کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 24 سالہ شریف ولد دوست علی اور زخمی کی 25 سالہ سلیم ولد دوست علی کے نام سے کی گئی ۔

جاں بحق و زخمی ہونے والے دونوں بھائی ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتول شریف اس کا بہنوئی ہے، مقتول نے اس کی بہن کو مارا پیٹا تھا، جس پر طیش میں آکر اس نے ڈنڈوں کے وار کر کے اسے قتل کردیا ۔

واضح رہے کہ مقتول اور ملزم دونوں رکشہ ڈرائیور ہیں اور اسی علاقے کے رہائشی ہیں ۔ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Check Also

کراچی: گلشنِ اقبال بلاک میں ٹرانسپورٹر پرحملہ، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 میں فائرنگ سے 2 خواتین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *