کراچی چیمبر آف کامرس نے ٹیکس آرڈیننس ترمیم 2025 مسترد کردیا

کراچی(پبلک پوسٹ)وفاقی حکومت کی جانب سے کی گئی ٹیکس آرڈیننس ترمیم 2025 کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مسترد کر دیا ہے۔

کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس پارلیمان اور عدلیہ کو نظرانداز کرتا ہے، عدالت کے حکم کے باوجود ٹیکس کی فوری وصولی قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری اداروں میں ٹیکس افسران کی تعیناتی ہراسانی ہے جبکہ آرڈیننس آئین و عدلیہ کی توہین اور کاروباری اعتماد کے خلاف ہے۔

صدارتی آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں ترامیم بدنیتی پر مبنی ہیں لہٰذا حکومت اس معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فوری پارلیمانی بحث کرے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *