وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کاہنگامی دورہ کریں گے:وزیرِ اعظم آفس

وزیرِاعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کو خضدار میں اسکول کی بچیوں اور اساتذہ پر حملے پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل خضدار حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کریں گے۔

وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں نے خضدار میں حملہ کیا۔

دوسری جانب فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب مؤخر کر دی گئی۔ فیلڈ مارشل کے اعزاز میں تقریب خضدار حملے کی وجہ سے انہی کی درخواست پر مؤخر کی گئی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد کوئٹہ روانہ ہوں گے، جہاں پر وہ امن و امان کی صورتِ حال سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیرِاعظم کے دورے میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Check Also

جاوید میاں داد عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اپنے سابق ساتھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *