نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں نئی پیشرفت

کراچی (پبلک پوسٹ)ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں عاطف خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد گزشتہ سماعت میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ ملزم عاطف خان پر الزام ہے کہ اس نے نجی کمپنی کے چیف ایزیکٹو کے 53 کروڑ روپے اپنے بزنس میں استعمال کئے۔

اس سے قبل اداکارہ و ماڈل نادیہ خان کو بھی ایف آئی اے کی جانب سے شامل تفتیش کیا گیا تھا اور انہیں عدالت میں پیشی پر بھی طلب کیا جاچکا ہے۔

Check Also

8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہوگا، انسانی جانوں کو بچانا پہلی ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پبلک پوسٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *