اداکارہ نادیہ افگن کا فیروز خان کی اداکاری اور رویے پر تبصرہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کا اداکار فیروز خان سے متعلق تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فیروز خان ان دنوں کرائم تھرلر ڈرامہ ہمراز میں عائزہ خان اور زاہد احمد کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ڈرامے میں وہ ایک بار پھر “بیڈ بوائے” لک اور بولڈ انداز میں نظر آ رہے ہیں، تاہم کہانی کا مکمل طور پر کھلنا ابھی باقی ہے۔

اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک شو میں بات کرتے ہوئے فیروز خان کی اداکاری اور عمومی رویے پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے فیروز کے ساتھ کام نہیں کیا، لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ فیروز کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔

نادیہ کے مطابق وہ اپنے ساتھی فنکاروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کی اداکاری میں کردار کی جھلک کم اور ان کی اپنی شخصیت زیادہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیروز اکثر روایتی “ہیرو” جیسے کردار نبھاتے ہیں، نہ کہ گہرے اور حقیقی کردار۔

اداکارہ کے بیان کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے کچھ صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا، جب کہ کچھ نے نادیہ افگن کو ذاتی رائے دینے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

Check Also

میمونہ قدوس کا کیرئیر کے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف

اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *