جینٹل مین گیم پر وار؛ کھلاڑیوں کی میدان پر ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

ﻻبنگلادیش اے اور جنوبی افریقا اے کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھا پائی پر اُتر آئے۔

میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا اے نے بنگلادیش اے کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

واقعہ اسوقت پیش آیا جب بنگلادیش کے رپن مونڈول نے جنوبی افریقی کرکٹر کو چھکا لگایا جس کے بعد بولر اور بیٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنوبی افریقی بالر شیپو اینٹولی نے بنگلادیشی بیٹر کو پہلے دھکا اور پھر ہاتھا پائی شروع کردی، اس دوران ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور امپائر دونوں کو الگ کرتے نظر آئے۔

واقعہ کی رپورٹ آن فیلڈ امپائر جنوبی افریقی بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کو پیش کریں گے اور دونوں کھلاڑیوں پر سخت پابندیاں لگنے کا امکان ہے۔

Check Also

پرتگال سے افسوسناک خبر؛ معروف فٹبالر کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

لیور پول اور پرتگال کے معروف فارورڈ فٹ بالر ڈیوگو جوٹا کار حادثے میں انتقال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *