عدت پوری ہوتے ہی بیوہ بھابھی دیوروں کے ہاتھوں قتل، مقدمہ درج، ملزمان فرار

میانوالی میں بیوہ بھابی کو دیوروں نے گلا دبا کر قتل کر دیا، واقعے کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق شہید ایف سی سپاہی عطا اللّٰہ شاہ کے تین بھائی واجبات اور مالی فوائد کی رقم حاصل کرنے کے لیے اس کی بیوہ پر دباؤ ڈالتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ نے واجبات کی رقم اور مالی مراعات ملزمان کے نام کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ملزمان نے مقتولہ کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

قتل سے ایک دن پہلے مقتولہ کی عدت پوری ہوئی تھی۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

بیوہ کا شوہر نائیک عطااللّٰہ 3 مارچ 2025 کو قلات میں شہید ہوا تھا۔

Check Also

بیرون ملک بیٹھے بھتہ خوروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دیں، ایڈیشنل آئی جی

کراچی: ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے کہا ہے کہ ملک سے باہر بیٹھے جرائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *