ایران کسی بھی نئے فوجی حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے: آیت اللّٰہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جنگ کا مقصد ایران میں نظام کا تختہ الٹنا تھا، ایران کسی بھی نئے فوجی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

اپنے بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران دشمنوں کو اسرائیل والی جنگ سے بھی بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکا اسرائیل کے جرائم میں شریک ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے برطانیہ، فرانس اور جرمن ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر حتمی سمجھوتے کے لیے اگست کے اختتام تک کی مہلت رکھی جائے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیل نہ ہونے کی صورت میں یہ ممالک ایران پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی وہ تمام پابندیاں پھر سے عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو 2015ء میں ایران نیوکلیئر ڈیل کے موقع پر اٹھا لی گئی تھیں۔

Check Also

ردی سمجھ کر بیچا گیا سونا کباڑ فروش نے شہری کو چار ماہ بعد واپس لوٹا دیا

آج کے دور میں جب سونے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، مفت میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *