ایم آر آئی مشین کا خوفناک حادثہ، گلے میں پہنی چین نے امریکی کی جان لے لی

نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 61 سالہ شخص ایم آر آئی مشین کی شدید مقناطیسی کشش کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ ویسٹ بری کے ناساؤ اوپن ایم آر آئی سینٹر میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق کیتھ کیلسٹر نامی شخص کی اہلیہ ایڈرین کیلسٹر گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کروا رہی تھیں، جب انہوں نے اسکین کے بعد اپنے شوہر سے مشین سے اٹھنے میں مدد مانگی۔ کیتھ جیسے ہی ایم آر آئی روم میں داخل ہوئے، ان کے گلے میں موجود بھاری میٹل چین ایم آر آئی مشین کے مقناطیسی میدان میں کھنچتی چلی گئی اور وہ مشین سے جا ٹکرائے۔

عینی شاہدین کے مطابق روم میں موجود ٹیکنیشن نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کے نتیجے میں کیلسٹر شدید زخمی ہوئے اور کچھ دیر بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

ایم آر آئی مشینیں انتہائی طاقتور مقناطیسی میدان پیدا کرتی ہیں، جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کی دھاتی اشیا ساتھ لے جانا سخت منع ہوتا ہے۔ اسکین سے قبل مریضوں کو دھاتی اشیا اتارنے اور کپڑے تبدیل کرنے کی بھی ہدایات دی جاتی ہیں، تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *