ڈپریشن کراچی سے دور ہونے لگا،ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

کراچی (پبلک پوسٹ )
جنوب مغربی سندھ پر موجود ڈپریشن میں تبدیل ہونے والا مون سون سسٹم کراچی سے دور ہو رہا ہے
۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب یہ سسٹم کراچی سے 60 کلو میٹر مغرب میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈپریشن مزید مغرب میں بلوچستان کے ساحل کی طرف جائے گا اور چند گھنٹوں میں اس کے بتدریج کم ہو کر کم دباؤ کے سسٹم میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا جب کہ سندھ کے بیشترحصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی سے بیٹیوں کی ملاقات کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *