کراچی: کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم پر سائلین کا عدالتی احاطے میں تشدد

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیشی کے موقع پر متاثرہ بچی کی والدہ اور عدالت آنے والے سائلین نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے جج کی طبیعت ناساز ہونے پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کیا۔

آج احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم پر تشدد کیا جبکہ عدالت آنے والے سائلین نے بھی ملزم کو مارا پیٹا جس سے ملزم کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزم کیخلاف 7 مقدمات درج ہیں۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *