وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس دوران انہوں نے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ اسٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔

Check Also

27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے 27 ستمبر کے احتجاج کی بھرپور تیاری کا فیصلہ کرلیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *