کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔
اذلان نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ وہ خود یہ خبر مداحوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ کسی غلط فہمی یا افواہ سے بچا جا سکے۔
ان کے مطابق یہ فیصلہ اُن کے لیے بھی غیر معمولی ہے مگر پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ اُن کے خاندان کو اس معاملے سے دور رکھا جائے کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی اپیل بھی کی۔
اذلان شاہ کی جانب سے دوسری شادی کی خبر نے مداحوں کو حیران کردیا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کررہے ہیں تاہم ابھی تک اذلان کی پہلی اہلیہ وریشہ خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ اذلان شاہ نے 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک دو سالہ بیٹی بھی ہے۔

THE PUBLIC POST