صبا قمر کو میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا

کرچی (پبلک پوسٹ)پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔
میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا کریں وہ بیمار ہیں مگر اب پہلے سے بہتر ہورہی ہیں۔اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کو صبا قمر کے ساتھ اس قدر بے تکلف ہوتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Check Also

انیقہ معراج مس ورلڈ 2026ء مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار

مس ورلڈ پاکستان 2026ء کا تاج پہننے والی انیقہ معراج پہلی بار مس ورلڈ مقابلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *