اہلِ کراچی کیلیے اچھی خبر؛ 3 دن میں 3 موسم انجوائے کریں

کراچی(پبلک پوسٹ)شہر قائد میں سردی کا موسم ختم اور گرمیوں کی آمد شروع ہو گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 دن کے دوران شہر میں متفرق موسم ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ آج شہر میں تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے جب کہ کل صبح شہر کی فضاوں پر دھند چھانے، مطلع صاف اور دھوپ رہنے کی توقع ہے۔
شہر میں دھند چھانے کے باعث حد نگاہ مختصر وقت کے لیےمتاثر ہوسکتی ہے۔ اسی طرح پیر کے روز شہر کا موسم زیادہ تر ابرآلود ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔آئندہ 3 روز کے دوران رات تا صبح کے درمیان بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور دوپہر کو بیشتر وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کا امکان ہے۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *