کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیزٹو کی منظوری، مزید 2300 اسمارٹ کیمرے لگائے جائیںگے

کراچی میں مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ٹو کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت شہر میں سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید انفراسٹرکچر اور اسمارٹ نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا۔

سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہری تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

منصوبے کے مطابق فیز ٹو میں مجموعی طور پر 2,314 اسمارٹ سرویلنس کیمرے نصب کیے جائیں گے، جن میں آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (ANPR)، فیشل ریکگنیشن، ٹریفک مانیٹرنگ اور موبائل سرویلنس یونٹس شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کیمروں کی تنصیب کراچی کے مختلف اضلاع میں کی جائے گی، جن میں ضلع جنوبی، شرقی، کورنگی، کیماڑی، ملیر اور غربی شامل ہیں۔

منصوبے میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، ڈرونز، رسپانس وہیکلز، پبلک پینک بٹن اور سولر بیک اپ سسٹم بھی شامل ہوگا، تاکہ شہر میں فوری ردعمل اور مؤثر نگرانی ممکن بنائی جا سکے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کی لاگت تقریباً 9.98 ارب روپے ہے اور اسے 12 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ کام مئی 2026 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی ہے کہ منصوبے پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے تاکہ کسی بھی تاخیر سے لاگت میں اضافہ نہ ہو اور کراچی کو ایک محفوظ اور جدید نگرانی والے شہر میں تبدیل کیا جا سکے۔

Check Also

ایرانی آج زندہ ہیں تو اس کی واحد وجہ مذاکرات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانیوں کی موجودہ بقا کی واحد وجہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *