اسلام آباد میں امریکی و ایرانی وفود،پاکستان امن کا مرکز بن گیا: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج امریکی اور ایرانی وفود امن کے لیے اسلام آباد میں ہیں، پاکستان کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے یہ عزت ملی۔

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ اگر آپ بارڈر سے ادھر نظر ڈالیں تو آپ کو دھواں اُٹھتا نظر آئے گا، اس موقع پر پڑوسی کوئلے کی طرح جل کر راکھ ہو رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج ہندوستان کو حسد کرنے کے بجائے شکر گزار ہونا چاہیے، پاکستان نے دنیا کو اور ہندوستان کو بھی تباہی سے بچا لیا، پہلے معرکۂ حق اور آج جنگ بند کروانے پر اللّٰہ نے پاکستان کا وقار بلند کیا۔

اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مذاکرات میں لبنان کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ اس پیکیج میں یعنی مذاکرات کے دور میں ’مکمل جنگ بندی‘ ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فریقوں کو معاہدے تک لانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا، اگر فریقین جنگ بندی میں توسیع اور مذاکرات کے ایک اور دور پر متفق ہوجاتے ہیں تو بات چیت کو کامیاب سمجھیں گے۔

Check Also

پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *