فلٹر لگی تصاویر نے لاپتہ خاتون کی تلاش مشکل بنادی

میکسیکو میں 30 سالہ خاتون کی گمشدگی کے واقعے نے سوشل میڈیا فلٹرز کے استعمال پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

گریسیا گواڈیلوپے اورانتس مینڈوزا 12 اپریل کو اوکوزوکواؤٹلا ڈی ایسپینوسا سے لاپتہ ہوئیں، جس کے بعد پولیس نے ان کی تلاش شروع کی۔

حکام نے خاتون کی سوشل میڈیا تصاویر کی بنیاد پر پوسٹرز جاری کیے، تاہم قریبی افراد کے مطابق ان تصاویر میں ان کی اصل شکل مختلف دکھائی دے رہی تھی، جس سے شناخت میں مشکلات پیش آئیں۔

اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سوال اٹھایا کہ فلٹر شدہ تصاویر کے ذریعے لاپتہ افراد کی تلاش کس حد تک مؤثر ہو سکتی ہے۔

بعد ازاں خاتون کو اوکوزوکواؤٹلا اور جیکوئپیلاس کے درمیان شاہراہ سے زندہ بازیاب کر لیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فلٹرز اور ایڈیٹنگ سے تبدیل شدہ تصاویر لاپتہ افراد کی تلاش میں سہولت کے بجائے رکاوٹ بن سکتی ہیں۔

Check Also

فیفا ورلڈکپ: فتح کا جشن مہنگا پڑ گیا، انگلینڈ کے اہم کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے

انگلینڈ کے تجربہ کار مڈفیلڈر جارڈن ہینڈرسن میکسیکو کے خلاف ورلڈ کپ کے پری کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *