امارات: عالمی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 13 افراد گرفتار

متحدہ عرب امارات (UAE) میں بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے ایک نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ابوظبی میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے حکام نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ گرفتار افراد کا تعلق بھارت، پاکستان، ایران، مصر اور سری لنکا سے ہے۔ گرفتار شدگان میں 4 بھارتی، 4 ایرانی، 2 پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی ایک ماہ طویل خفیہ نگرانی اور انٹیلی جنس آپریشن کے بعد عمل میں لائی گئی۔

آپریشن کے دوران 56 کلوگرام سے زائد منشیات اور 8 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

Check Also

سلمان خان کی درخواست پر عدالت نے فلم ‘کالا ہرن’ کیخلاف نوٹس جاری کردیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے دہلی ہائی کورٹ میں نئی فلم ’کالا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *