انمول پنکی کی سٹی کورٹ میں پیشی خطرناک قرار، سماعت جیل میں ہوگی

کراچی:منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی سٹی کورٹ میں پیشی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے عدالت نے سماعت جیل میں کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی ساؤتھ کی عدالت نے حساس مقدمے کی سماعت جیل میں کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ سیشن جج کراچی ساؤتھ نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو جیل میں پیش کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ریمانڈ کی کارروائی سینٹرل جیل کمپلیکس میں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کو سینٹرل جیل کمپلیکس جا کر ریمانڈ کارروائی انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنکی کے خلاف مقدمہ نمبر 147/2026 تھانہ بغدادی میں دفعہ 302 کے تحت درج ہے۔

عدالت میں پولیس نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر خصوصی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث سٹی کورٹ میں پیشی خطرناک ہو سکتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سٹی کورٹ میں عوامی تحفظ متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے ریمانڈ کی کارروائی جیل میں کی جائے اور متعلقہ مجسٹریٹس اور تفتیشی افسر کو حکم پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیشن جج ظہور احمد ہکڑو نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا۔

دریں اثنا درخشاں پولیس نے عدالتی ریمانڈ کے خلاف نظرثانی کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *