بھارت میں دورانِ علاج فوت ہونیوالےآریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچادی گئی

بھارت میں دوران علاج وفات پانیوالے نوجوان آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچادی گئی ہے۔

آریان شاہ کی نماز جنازہ اور تدفین آبائی قبرستان سرکی روڈ میں کی گئی، نماز جنازہ میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

6ماہ سے زیر علاج آریان کی وفات 25 اپریل کو بھارتی شہر چنائی کے اسپتال میں ہوئی، آریان گزشتہ 5 سال جگر اور پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

چنائی میں اسپتال حکام نے واجبات کی ادائیگی تک میت دینے سے انکار کیا تھا تاہم بلوچستان حکومت نے واجبات کی ادائیگی اور میت پاکستان لانے کے انتظامات کئے۔

آریان شاہ کی میت اور ان کی والدہ کو 7 روز بعد بھارتی شہر چنئی سے کولمبو کے راستے گزشتہ شام کراچی لائی گئی تھی۔

Check Also

رواں ہفتے کتنی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *