بلدیہ ٹاؤن میں خونریز تصادم پڑوسیوں کے جھگڑے میں باپ بیٹا قتل

پولیس کی فوری کارروائی، مرکزی ملزم گرفتار، دیگر حملہ آور اسلحہ سمیت فرار

Baldia Town کے علاقے رشید آباد عالم روڈ پر پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا خونریز تصادم میں تبدیل ہوگیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گلزار حبیب مسجد کے قریب دو پڑوسی خاندانوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کرگیا جس دوران اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 40 سالہ سربلند خان ولد فرید خان اور ان کے 18 سالہ بیٹے طلحہٰ ولد سربلند موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دونوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے Civil Hospital Karachi منتقل کردی گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔ ایس ایچ او بلدیہ ٹاؤن زاہد حسین کے مطابق دونوں پڑوسیوں کے درمیان یہ تنازع کافی عرصے سے چل رہا تھا۔ ایک سال قبل بھی رشتے کے تنازع پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوا تھا جس میں فائرنگ سے انس نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کو اسی پرانے تنازع نے دوبارہ شدت اختیار کی اور فائرنگ کے تبادلے میں باپ بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔ ایس ایچ او کے مطابق واقعے میں ملوث مرکزی ملزم زبیر کو فوری کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 سے 3 ملزمان اسلحہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوع سے متعدد مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Check Also

امریکا سے عید منانے کراچی آنے والا شخص شاہ فیصل کالونی سے پراسرار طور پر لاپتہ

پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *