بجٹ27-2026 سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصدا ضافہ تجویز کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی ہے، یہ مشاورت جمعہ کے روز وزیر اعظم ہا ؤس میں ہونے والے اجلاس میں کی گئی، یہ غیر رسمی اجلاس تھا جس کی کوریج نہیں کی گئی۔

اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ بالخصوص پی ایس ڈی پی، ٹیکسز اور تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے ایشوز پر مشاورت کی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بجٹ کے اہم پہلو ؤں پر بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق افراط زر کی شرح کے تناسب سے سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فی صد سے 15فی صد کے درمیان اضافے کی تجویز ہے تاہم وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ متوقع وسائل کی روشنی میں ورکنگ کی جائے کہ ملازمین کو کتنا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

Check Also

ایشین گیمز: پاکستان کی عائشہ بلوچ نےبھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

فخرِ پاکستان عائشہ بلوچ نے ایشین گیمز 2026 کے ریسلنگ فائنل میں بھارتی حریف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *